مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 130سے زائد مقامات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘نقدی‘قیمتی سامان اور موبائل فون چھین کرلے گئے‘متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے ورغلا کر 3لڑکیوں اور2لڑکوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ النور ہسپتال دوائی لینے آئی زبیدہ اکبر کی بیٹی(ف) کو ملزمان طلحہ وغیرہ،ضیاء کالونی کے علاقہ شالیمار پارک کے ذیشان کی 9سالہ بیٹی(ب) کو گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان‘ماموں کانجن کے علاقہ546گ ب کی سکینہ بی بی کی بیٹی(آ) کو نامعلوم ملزمان،ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سہیل آباد کے رہائشی احمد اکبر کے بھائی اویس اور ملت ٹائون کے علاقہ گوکھوال کے امجد کا بیٹا گھر سے کھیلنے کیلئے گیا واپس نہ آیا جبکہ کہکشاں کالونی کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے فیصل سے کھانا و نقدی،باغ جناح کے قریب سنی سے جھپٹا مار کر فون،کچہری بازار کے قریب ڈلیوری بوائے سے پارسل چھین لیا۔انارکلی بازار کے قریب رمشامہ سے پرس،فوزیہ پروین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون،گلفشاں مین مارکیٹ سے محمد علی کی دکان لوٹ لی،بٹالہ کالونی آئیڈیل بیکری کے قریب ابرار سے 50ہزار،ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب تنویر حسین سے ایک لاکھ روپے،شہباز شریف پارک کے قریب شاکر سے نقدی و فون،فیض آباد میں سمیع اللہ کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان،تلیانوالہ کے قریب عباس سے 20ہزار روپے،جبل پارک کے عبدالرشید کے گھر سے بکرے،گنڈا سنگھ والا کے شاہد سے نقدی و فون چھین لیا۔عبدالرشید غازی سابق جی ٹی آئی میں شہزاد خان سے فون،جڑانوالہ روڈ پر عبدالواسع سے فون،النجف کالونی کے طلحہ سے 33ہزار،اسٹیشن چوک میں اسحق سے پرس،سدھار روڈپر کاشف سے نقدی و فون،النجف کالونی کے جنید سے 30ہزار و فون،فاروق سویٹس کے قریب بلال سے95ہزار،نعمت کالونی کے جاوید سی10 ہزار ، نعمت کالونی نمبر 2کے عون یوسف سے ڈیڑھ لاکھ،اکبر چوک میں سکندر سے نقدی و فون،تاج کالونی میں صوفیہ سے پرس،100ج ب میں عمران علی سی10ہزار روپے و فون،سمانہ پل کے قریب شفیق سے فون،مانانوالہ کے نعمان سے نقدی و فون لے اڑے۔