آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

53

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ملٹری اکیڈمی میں یکم دسمبر 2024ء سے آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز ہوگیا۔ یہ تربیت 5 ماہ پر محیط ہوگی جس میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس بنیادی عسکری تربیت حاصل کریں گے۔ پی ایم اے پاکستان کی بری
فوج کا اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو پاکستان کی دفاعی قوت میں قابل اور پیشہ ور قیادت کا اضافہ کرتا ہے۔ پی ایم اے میں مسلح افواج کے کیڈٹس کی تربیت عسکری قیادت میں مشترکہ آپریشنز کیلیے ایک جامع نقطہ نظر پیش کرے گی۔ یہ تربیت ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی نظم و ضبط اور مستقبل کی جنگی ضروریات میں قیادت کو یقینی بنائے گی۔ مشترکہ تربیت مسلح افواج میں پیشہ ورانہ یکسانیت، قیادت، جرات اور اتحاد عمل پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت، جرات، نظم و ضبط اور بااعتماد قیادت کے باعث مایہ ناز تنظیمیں ہیں۔