اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کاآئینی بینچ آج (سوموار) کے روز آڈیو لیک کیس کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف دائر درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںجسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل6 رکنی آئینی بینچ فائنل کاز لسٹ میں شامل 10کیسز کی سماعت کرے گا۔ آئینی بینچ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادکے دوران پارلیمانی پارٹی کے فیصلہ کے خلاف ارکان
قومی اسمبلی کے دیے گئے ووٹوں کوکالعدم قراردینے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا جبکہ بینچ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی 10 جولائی 2024 کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔