عمران خان کی اڈیالہ سے منتقلی کی خبریں جھوٹ ہیں، جیل ذرائع

46

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ اپنے سیل میں موجود ہیں، جیل مینوئل کے مطابق
انہیں تمام سہولیات دستیاب ہیں، جیل اسپتال کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو مرتبہ ورزش کرتے ہیں، ان کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور سیکورٹی کیلیے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔ جیل ذرائع نے عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر رابطے پر بتایا کہ عمران خان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے۔