پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینٹرل سینئر وائس پریزیڈنٹ اور نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینٹرل ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل وحید حیدرشاہ نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا تھرڈ پارٹی ملازمین کو بونس ادائیگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف دفاتر میں ملازمین کے وفود سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ CBA کی طرف سے دیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات جلد از جلد مکمل کر کے اتفاقِ رائے سے ملازمین کے لیے ایک شاندار پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ جس سے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس پیکیج کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے کیا جائے۔ تاکہ اس درمیانی مدت میں کمپنی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین بھی استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے اس موقع پر کچھ گروپوں کی کی طرف سے کی جانے والی منفی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام گروپ CBA کے ہاتھ مظبوط کریں۔ انہوں نے ملک کی سب بڑی مزدور تنظیم نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھرپور حمایت کی ہے۔