ایک باغبان نے 817 کلو گرام وزنی کدو اُگا کر دنیا میں یکارڈ قائم کرلیا

121

ماسکو: روس میں سینٹ پیٹرزبرگ کے علاقے میں ایک باغبان نے کافی محنت کے بعد  817 کلو گرام وزنی کدو اگا کردنیا میں ریکارڈ قائم کرلیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی باغبان الیگزینڈر چوسوف نے کدو کی کاشت کی ، جس کے بعد اس کے باغ میں اگنے والے کدو کا وزن 817 کلوگرام وزنی نکلا ، جس کو دیکھ کر وہ بہت خوش ہوا، اس نے اس بات کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کی تو دوستوں نے عالمی ریکارڈ کی فہرست جاری کرنے والے لوگوں کو بلا کر اس کدو کو دکھایا ، جس پر الیگزینڈر چوسوف نامی باغبان کو حکومت کی طرف سے انعامی رقم سے نواز ا گیا۔

ذرائع کے مطابق روسی باغبان نے بتایا کہ اس کدو کا وزن ایک بیل کے برابر ہے، بڑے کدو کی کاشت کے لیے ہمیں دیوہیکل پودوں، خاص طور پر دیوقامت کدو کے بیج استعمال کرنے کی ضرورت تھی کیوں کہ ان میں ایک دیوہیکل جین ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سب سے بڑے کدو کو دوسرے بڑے کدو کے ساتھ کراس بریڈ کیا جاتا تھا، نتیجتاً اس سے بھی بڑا کدو اگتا ہے،  یہ سب روایتی افزائش نسل کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔

روسی باغبان کا مزید کہنا تھا کہ  اگر ہم زمین پر صرف بیج پھینک دیں تو یقیناکچھ بھی نہیں ہوگا، لیکن اگر انہیں بیجوں کو ہم باقاعدہ سے زمین میں دبائیں تو ایک بڑا کدو مل سکتا ہے، پودوں کی افزائش کے لیے  زرعی تکنیک کی ضرورت ہے، آپ کو مٹی اور ہوا کو گرم کرنے، پودے کو ڈھانپنے اور اسے ٹھنڈ سے بچانے کی ضرورت ہے۔ خیال رہےکہ اس سے قبل روس کا سب سے وزنی کدو 771 کلوگرام کا تھا، جس کو کئی مہینوں مختلف تقریبوں کی زینت بننے کے بعد ایک ہوٹل کے مالک نے خرید کر خصوصی ڈش بنوا کر اپنے کسٹمر کو مہنگے داموں پیش کی تھی۔