پیپلزپارٹی نے ہی ملک کو مضبوط بنایا،شرجیل میمن

52
 حیدرآباد: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قومی لیڈر عوام کی محرومیوں کو سمجھ کر ان کا خاتمہ کرتے ہیں۔ بلاول زرداری نے مختصر مدت کےلےے وزیر خارجہ بننے کے باوجود پوری دنیا میں پاکستان کے لوگوں کا مقدمہ پیش کیا ، ملک میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔وہ حیدرآباد میں
سندھ پریمیم پراپرٹی بلڈنگ میٹریل و ھوم ڈیکور نمائش کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ تجارت کو فروغ ملے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو، صوبہ سندھ میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا 21لاکھ گھروں کی تعمیرات کا منصوبہ سندھ حکومت کا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام کا مقصد غریب عوام کے مسائل حل کرنا ہے ، پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے اس ملک کو بہت کچھ دیا، اس کے علاوہ بھی دو سے تین بڑی جماعتیں ہیں ان کی تاریخ اٹھاکر دیکھ لیں انہوںنے ملک کےلئے کیا کیا ہے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں عوام کو پیٹھ نہیں دکھائی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی، شہید بھٹو نے ملک کو آئین ، ایٹمی اور مضبوط پارلیمنٹ دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، اسی طرح بینظیربھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی ، آج کچھ لوگ ایٹمی قوت دکھاکر اس کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں ، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ذوالفقار علی بھٹو تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام انتہائی مو¿ثر پروگرام ہے اس پروگرام میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اس قسم کے پروگرام ہونے چاہیے جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جاسکے۔