کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ،وزیراعلیٰ سندھ

49

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں مگر سیاسی جماعت کو بھی انتشار کی سیاست چھوڑنی ہوگی۔ پی ٹی آئی کا احتجاج انتشار پر مبنی تھا ، احتجاج سب کا حق ہے مگر ملک میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنےکی کوشش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کوٹری ملک ہا¶س پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ کے دریا پر کینال کی تعمیر پر سندھ حکومت نے اپنا اعتراض جمع کرایا ہے ،
سی سی آئی میں ہمارا اعتراض جمع ہے، انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کے اتحادی جماعت نہیں ہیں، ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، مطیع اللہ جان پر مقدمہ قابل مذمت ہے۔ سندھ میں رینی اور تھل کینال کی حمایت نہیں کی دوسرے کینالوں پر بھی ہمارے تحفظات ہیں ، چولستان کینال پروجیکٹ کےخلاف ہیں ، انہوں نے کہاکہ سہون روڈ کی تعمیر پر وفاق کی سست روی ہے ہم نے اپنے حصے کا 50فیصد بجٹ دے دیا ہے اس سال نئی اسکیمیں منظور کرائی جائیں گی، کوٹری کی اسکیم کی منظوری کےلےے پیش کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی سے عوام پریشان ہے ، سندھ حکومت جلد روزگار فراہم کرنے کےلےے نوکریاں دے گی، آئی بی ٹیسٹ پاس نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی جس کےلےے نوجوان زیادہ سے زیادہ اپلائی کریں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی حکومتیں ہمیشہ دوسرے صوبوں کے حقوق کا خیال رکھتی ہیں، عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، الیکشن کے فیصلوں کو چیلنج کرنا ہوتا ہے مگر پی ٹی آئی نے اسے چیلنج نہیں کیا۔