مٹیاری: مین پوری اور گٹکے کا کاروبار جاری، پولیس ہفتہ لے کر خاموش

6

مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کر چکے، حیسکو دفتر میں لائن مین کی ملازمت کرنے والا اہلکار گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتا دے رہا ہے۔ مذکورہ لائن مین اس کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہو چکا، اس پر درجنوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔