بھٹو نے عوامی حقوق کی جدو جہد کیلیے پی پی کا سفر شروع کیا، ارسلان اسلام

77

سکھر (نمائندہ جسارت) ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے میئر ہاؤس میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ ارسلان شیخ نے کہا کہ 57 سال پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عام عوام کے حقوق کی جدو جہد کے لیے پیپلز پارٹی کا سفر شروع کیا، قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد حکمران انگریزوں کی غلامی میں عوام کو بھول چکے تھے، ون مین ون ووٹ کا نظام اور مساوات، سوشلزم کی بنیاد پر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس سفر کا آغاز کیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سفر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ، صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور ، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری رکھا ہے۔