خالد سومرو سندھ اور اسلام کے محافظ تھے، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء

42

ٹنڈو آدم (پ ر) ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے، خالد سومرو سندھ اور اسلام کے محافظ تھے، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے زیر اہتمام جمعیت علماء اسلام کے شہیدجنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے یومِ شہادت 29 نومبر کو جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت میں شہید اسلام سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب میں مفتی محمد طاہر مکی، حافظ عبدالرحمان الحذیفی، محافظین ختم نبوت کے حافظ میر اُسامہ سموں، شبان ختم نبوت سندھ کے امیر محرم علی راجپوت، مولانا جہانزیب بیہن و دیگر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو اللہ نے بہت بلندمقام عطاء کیا، قاتل ذلیل اور رسوا اور حکمران ناکام ہوئے۔ مفتی طاہر مکی نے کہا کہ خالد سومرو نے مسجد میں سجدہ میں شہادت پاکر امام حسین کے نقش قدم پر چل کر دکھایا ہے، حقیقی حسینی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔