لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ یہ اب ہم سے لاشوں کا پوچھ رہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا ظلم نہیں دیکھا، تحریک انصاف اپنے ایک ایک کارکن پر ظلم کا حساب لے گی،انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے بچے مار ڈالے، میرے پاس مذمت کیلیے الفاظ نہیں ہیں۔چیف جسٹس کو خط لکھوں گی کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ حکومت کو انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے، ان جانوں کا حساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا، بلاول اور مریم نواز نے لانگ مارچ کیے ہم نے تو انہیں نہیں روکا۔ تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔مریم نواز کو شرم آنی چاہیے وہ کہہ رہی ہیں کہ شاباش پنجاب آپ نہیں نکلے۔