عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈا ایکسپوز کردیا

17

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈا ایکسپوز کردیا۔ عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے پروپیگنڈا سیل کی طرف سے مردہ قرار دیے گئے شخص کی وڈیو بھی شیئر کردی اور اس کی تمام فیک وڈیو اور پوسٹیں منظرعام پر لے آئیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک وڈیو اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں، پروپیگنڈا سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈ نے کی کوشش کررہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سب کرنا بھی بقول کچھ ”محب وطن پاکستانیو” کے ان کے بنیادی حقوق ہیں؟۔ اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کے لیے ان کو اس کی کھلی چھٹی ملنی چاہیے؟۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان سب کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، فیک نیوز اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔