پشاور (آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشال یوسفزئی کی ایک بار پھر کابینہ سے چھٹی کردی اور انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے مشال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کی تھی۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یاد رہے کہ مشال یوسفزئی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں اور وہ اسلام آباد مارچ کے دوران بھی بشریٰ بی بی کے ساتھ رہیں۔