ابوظہبی(اسپورٹس ڈیسک): فارم میں موجود یوپی نوابوں کو چنئی بریو جیگوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بعد میں رواں سال ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ کپتان رحمان اللہ گرباز نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ 125 رنزکے ہدف کے تعاقب میں راسی وان ڈیر ڈوسن نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز کی اننگز کھیل کر چنئی کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔ جنوبی افریقی کھلاڑی نے اپنی اننگز میں 7 چھکے اور 8 چوکے لگائے اور 224.39 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔ دوسرے سرے پر جوش بران نے معاون کا کردار ادا کیا اور 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور دونوں نے 9.2 اوورز میں ہدف کا تعاقب مکمل کیا۔