پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی حکومت آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنیکا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ تشکیل نہیں دے رہے ہیں، آئینی بینچ تشکیل دینے کے معاملے کو مسترد کرتے ہیں۔