چین کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سرکاری دورے کی دعوت

5

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) چین کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی، چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے پنجاب حکومت کو باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوگیا۔