غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن ختم

32

اسلام آباد(صباح نیوز) غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی،اب تک 27ہزار سے زاید وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔آج یکم دسمبر سے غیرقانونی وی پی اینز کو بندکردیاجائے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے لیے وی پی این رجسٹریشن ضروری ہے اور پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے۔ اب تک27 ہزار سے زاید وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں تاہم رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع نہ ہونے پرغیررجسٹرڈ وی پی اینز کو بندکردیں گے۔