علیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

15
اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف ملاقات کررہے ہیں

 

اسلام آباد (اے پی پی)آذربائیجان اور پاکستان کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے جاری دو طرفہ سفارتی سرگرمیوں،اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں اور پاکستان سے باکو میں”کوپ” کانفرنس میں بھرپور شرکت کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ منصوبوں اور تجارتی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جس کے لیے آنے والے دنوں میں عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔ملاقات میں پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کی مشترکہ کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر آذربائیجان کی حکومت سے قریبی رابطہ رکھنے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ سے فوکل پرسن کی نامزدگی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔