لندن (آن لائن)برطانیہ میں شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کا اختیار دینے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بل کو پہلے مرحلے میں کامیابی مل گئی ہے۔یہ بل لیبر رکن پارلیمنٹ کم لیڈ بیٹر نے پیش کیا۔ اس بل کے حق میں 330 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ 275 نے مخالفت کی۔ حکومت اس بل پر غیرجانبدار رہی، اور اراکین نے اپنی مرضی سے ووٹ دیا۔مجوزہ بل کے تحت موت کا انتخاب کرنے والے کی عمر 18 برس سے زاید ہونی چاہیے، اور اس پر کوئی دباؤ نہ ہو۔ فیصلہ کرنے والے کو اپنی مرضی سے یہ انتخاب کرنا ہوگا۔ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق اس شخص کی بقیہ زندگی 6 ماہ تک ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ اس شخص کو 2 مختلف گواہوں کی موجودگی میں ڈیکلریشن پر دستخط کرنا ہوں گے۔