پشاور:گورنر خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی، بہتر ہے کہ ن لیگ ہم سے کئے گئے وعدے پورے کرے، پنجاب میں پی پی کو برابری کی نمائندگی دی جائے بصورت دیگر ہم سخت موقف اختیار کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہاکہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں، ن لیگ اور پی پی کے درمیان مسائل کو حل کرنے کے لیے کمیٹیاں بنی تھیں، لیکن تاحال کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے ابھی تک۔
انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں تمام صوبے بالخصوص پنجاب اور کے پی رپورٹ پیش کرینگے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پارٹی میٹنگ کے بعد ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کی جائےگی، جس میں ان کو کیے گئے وعدے پورے کرنے کی یاددہانی کرائی جائے گی، مسلم لیگ ن اگر ابھی ملک میں ترقیاتی پروجیکٹ بنارہی ہے تو وہ صرف ہمارے تعاون کی مدد سے۔
٭٭٭٭٭