سمندری طوفان سے بھارتی شہروں میں سیلابی کیفیت، 3 افراد ہلاک

238
rains and floods

سمندری طوفان فینگل نے بھارت میں پانڈیچیری کے ساحل پر لینڈ فال کیا ہے۔ پانڈیچیری میں چند گھنٹوں کے دوران 42 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو 30 سال کا ریکارڈ ہے۔

پانڈیچیری اور چنئی (مدراس) میں متعدد مقامات پر سمندر اور بارش کا پانی گھروں کے اندر بھی آگیا ہے۔ بہت سے علاقوں میں سیلابی کیفیت ہے۔ سڑکوں پر ڈیڑھ فٹ تک پانی کھڑا ہے۔

پانڈیچیری کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد نے نقلِ مکانی کی ہے۔ بہت سے ساحلی مکانات کا سامان بہہ گیا ہے، تلف ہوگیا ہے۔ چنئی میں تینوں ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ہزاروں افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور چلے جائیں کیونکہ سمندری طوفان فینگل کسی بھی وقت شدت اختیار کرکے زیادہ تباہی مچاسکتا ہے۔