صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

165

راولپنڈی: صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عدالتی روبکار موصول ہونے کے بعد مطیع اللہ جان کو  رہا کردیا۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج طاہر عباس سپرا نے مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کی تھی۔