تحریک انصاف کے گرفتار 5 رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

164
on violation of court order

راولپنڈی، اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار 5 رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 5 گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کرنل اجمل صابر، خلیق زیاد کیانی و دیگر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔

قبل ازیں پانچوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے مسترد کرکے فیصلہ سنا دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کردی۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،وکلا لطیف کھوسہ،نیاز اللہ نیازی اور انصر کیانی کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔