اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 کروڑ 11 لاکھ مرد ووٹرز شامل ہیں، جو کہ مجموعی ووٹرز کا 53.74 فیصد ہیں، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 12 لاکھ ہے، جو 46.26 فیصد بنتی ہے۔
سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں، جن کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ ہے، جن میں 4 کروڑ 12 لاکھ مرد اور 3 کروڑ 51 لاکھ خواتین شامل ہیں ۔ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ ہے، جس میں 1 کروڑ 49 لاکھ مرد اور 1 کروڑ 27 لاکھ خواتین شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ ہے، جن میں 1 کروڑ 22 لاکھ مرد اور 1 کروڑ 2 لاکھ خواتین شامل ہیں۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ ہے، جن میں 31 لاکھ مرد اور 24 لاکھ خواتین شامل ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی سب سے کم تعداد ہے، جو 11 لاکھ 50 ہزار ہے، ان میں 6 لاکھ 5 ہزار 31 مرد اور 5 لاکھ 49 ہزار 440 خواتین شامل ہیں۔
جبکہ کراچی میں ووٹرز کی تعداد 95 لاکھ 30 ہزار، لاہور میں 71 لاکھ 40 ہزار، پشاور میں 21 لاکھ 50 ہزار اور کوئٹہ میں 8 لاکھ 80 ہزار ہے۔