جنوبی وزیرستان  میں 3 دن کے لیے کرفیو کا نفاذ

114
personnel martyred, 15 injured

پشاور: جنوبی وزیرستان (لوئر) میں 3 دن کے لیے کرفیو کا نفاذ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقے سانگہ اور انضر چینہ میں کل اتوار سے 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا، کرفیو کے نفاذکے لیے باقاعدہ نوٹی فکیشن کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیےمیں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ تحصیل شکئی میں کل سے سیکورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث 3 روز تک صبح 5 بجے تا شام 6 بجے کرفیو نافذ ہوگا۔

مقامی انتظامیہ نے تحصیل شکئی کے عوام سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ قیام امن کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔