اسمارٹ فون کا نیا فیچر صارفین کو مشکوک کال سے متنبہ کرے گا

118

لندن: اسمارٹ فون کےلیے بنایا گیا نیا فیچر صارفین کو کسی بھی مشکوک کال سے متعلق متنبہ کرے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق معروف ٹیلی کمیونی کیشن سروس پروائیڈر کمپنی O2 نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) سے بنایا گیا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو کسی بھی مشتبہ کال سے متنبہ کرے گا۔

نئے سیکورٹی فیچر سے متعلق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک نیا کال ڈیفنس فیچر ہے، جو کسی بھی آنے والی کال کا نمبر پڑھ کر ایڈاپٹیو اے آئی کے ذریعے تعین کرتا ہے کہ یہ کوئی درست کال ہو سکتی ہے یا پھر کوئی اسپیم (یعنی  مشتبہ کال)۔

کمپنی نے بتایا کہ اگر اس کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی نظام یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ کال اسپیم ہے تو صارف کے اسمارٹ فون کی اسکرین پر انتباہی پیغام ظاہر ہو جائے گا، جس کے بعد وہ فیصلہ کر سکیں گے کہ اس کال کو وصول کیا جائے یا مسترد کردیا جائے۔