این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

124

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،نشست رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی۔ جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر تک جمع ہوسکیں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو کو الاٹ کیے جائیں گے۔ بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کی وجہ سے این اے 262 کی
نشست خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب کے دوران ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسرکے فرائض ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ سید سمیع اللہ سرانجام دیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ نعمت اللہ ترین ریٹرنگ افسر جبکہ تحصیل دار سریاب شیردل اور تحصیل دار سٹی ہمایوں خان کو اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔