کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے 3 مزدور 17 دن بعد بازیاب ہو گئے، اغواء کار مزدوروں کو کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق غڑواس سے اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے 3 مزدور بازیاب ہوگئے، ایس ایچ او ہمایوں خان ناصر کے مطابق اغواء ہونے والے تینوں مزدور کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اغوا کار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بازیاب ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ ولد جمعہ خان، نور محمد ولد سفر خان اور حکمت اللہ ولد عمر خان اقوام مریانی ساکنان کچلاک شامل ہیں، بازیاب ہونے والے تینوں مزدور اپنے گھر کچلاک پہنچ گئے۔