لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے سچل کالونی میں آگاہی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا مقصد عوام میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ تقریب میں میئر انور علی لھر ایچ آئی وی کے ماہر ڈاکٹر عبدالکریم میمن اور فوکل پرسن رشنا شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے آئے شہریوں، سماجی رہنماؤں اور صحت کے ماہرین نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران ماہرین نے ایچ آئی وی کی روک تھام، اس کی وجوہات اور علاج پر روشنی ڈالی۔ میئر انور علی لہر نے کہا کہ عوام میں ایچ آئی وی کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔