جیکب آباد ،محکمہ جنگلات کے دفتر کو تالے لگ گئے،ملازمین خوش

97

جیکب آباد ( نامہ نگار)جیکب آباد کے محکمہ جنگلا ت کے دفتر کو تالے ،دفتر نائب قاصد کے حوالے افسر و عملہ بنا ڈیوٹی کے تنخواہ کا مزا لینے لگے ،مبینہ فرضی بلوں ک ذریعے بجٹ سے 43لاکھ 66ہزار کا صفایہ ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ جنگلات کو تالے لگ گئے ہیں،دفتر نائب قاصد کے حوالے کرکے افسران عملہ بنا ڈیوٹی کے سرکار سے تنخواہیں وصول کرکے عیش میں ہے دفتر کے سامنے دکان دار رابطے پر بتایا کہ دفتر کو اس وقت تالے لگے ہیںایک ضعیف آتا ہے جو دس بجے دفتر کھولتاہے اور 12بجے گھر چلا جاتا ہے کسی اور کو یہاں آتے نہیں دیکھا،معلوم ہوا ہے کہ دفتر کے بل حفیظ نامی شخص خزانہ آفس سے پاس کرواتا ہے مبینہ فرضی بلوں کے ذریعے ابتک بجٹ سے رواں مالی سال میں 43لاکھ 66ہزار کاصفایہ کیا گیا ہے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق افسر دفتر آتے نہیں لیکن اسکے باوجود فیول کے مد میں 1لاکھ 82ہزار ، مرمت کے نام پر19لاکھ 23ہزار اور متفرقہ خرچ 4لاکھ 24ہزار دکھایا گیا ہے ،80ہزار پانی ،43 ہزار ٹریولنگ الائونس،65ہزار اسٹیشنری ،87ہزار مشینری ،39ہزار فرنیچر ،33ہزار یونیفارم، 13ہزار اخبارات،33ہزار چھپائی ،ایک لاکھ پانچ ہزار ٹرانسپورٹ جبکہ ڈویژنل فاریسٹ افسر کے ہیڈ سے بھی نومبر میں 5لاکھ 32ہزار کل 13لاکھ 4ہزار سے زائد خرچہ دکھایا گیا ہے جبکہ سرزمین پر کام اسکے برعکس ہے اس سلسلے میںڈی ایف او عمران دامرہ نے بتایا کہ دفتر کو تالے لگے ہیں اسکا مجھے علم نہیں حفیظ وگن وہاں ہوتا ہے میرے پاس دوسرے ضلع کا بھی چارج ہے مرمتی کام کے نام سے بجٹ سے 32لاکھ سے زائد کے اخراجات کے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ یہ دفتر خر چ ہے جس کے متعلق نہیں بتاسکتے اگلے ہفتے میرا جیکب آبا د آنا ہوگا۔