جیکب آباد ( نامہ نگار)جیکب آباد میں شہری لٹنے لگے ،پولیس کے سینکڑوں اہلکار غیر ضروری افراد کی حفاظت پر مامور ،شہر میں نفری ناپید ،ضلع کونسل روڈ سے مسلح افراد سی ڈی موٹر سائیکل اور تین موبائل فون چھین کر آسانی سے فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں شہریوں کو سرعام لوٹا جانے لگا ہے جبکہ سینکڑوں پولیس اہلکار عوام کی حفاظت کے بجائے غیر ضروری افراد کی حفاظت مامور کئے گئے ہیں گزشتہ شب سول لائن تھانہ کی حدود ضلع کونسل روڈ پر پولیس مددگار سینٹر کے دفتر کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد روہن ،سندیپ اور اوم سے سی ڈی موٹر سائیکل اور تین موبائل فون چھین کر آسانی سے فرار ہو گئے کیونکہ شہر میں کہیں بھی پولیس کی نفری تعینات نہیں تھی شہریوںکا کہنا ہے کہ فرضی چوکیاں بنا کر غیر ضروری افراد کو سینکڑوں پولیس اہلکاروں سے نواز نا زیادتی ہے انکو مفت کے ملازم دیے گئے ہیںجو تنخواہ تو سرکار سے لیتے ہیںپر ملازمت پرائیوٹ افراد کی کرتے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے آئی جی سندھ پولیس کو سختی سے اسکا نوٹس لینا چاہیے اس طرح وردی کے وقا ر کو مجروح کیا جارہا ہے عوام کے تحفظ کے لئے نفری کم کا بہانہ بنایا جاتا ہے تو پھر سفارشی اور بااثر افراد کے لئے گارڈز کہاں سے آتے ہیں۔