پشاور(صباح نیوز ) ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت اراکین اسمبلی سمیت سے بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔