ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو فروغ دینے کیلیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

63

اسلام آباد (ا ے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل انضمام کواہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے اسے ملک کی اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم جزو قرار دیاہے، حکومت رابطوں کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کویہاں پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کے لیے آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجرا پر مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ٹی اے، سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری وزارت قانون اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔