اسلام آباد( آن لائن )ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی. ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کی کمی ہو ی ہے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.13 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں آلو فی کلو 3.34 فیصد لہسن 1.69 فیصد اور کیلے 1.13 فیصد مہنگے ہوئے ہیں جبکہ اسی ہفتے کے دوران انڈے، مسٹرڈ آئل، گھی اور خوردنی تیل مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی 3.78 فیصد ٹماٹر 2.23 فیصد اور دال چنا 1.60 فیصد سستی ہوئی ہیں جبکہ ایک ہفتے میں دال مونگ، دال ماش،دال مسور اور چاول سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔