وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی باکسر ساحر آفریدی سے سی ایم ہائوس میں ملاقات

183
کراچی: سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ ، ،ساحر آفریدی، صوبائی وزراء اور مئیر کراچی کا سی ایم ہائوس میں گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ پولیس کے باکسر ساحر آفریدی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے مڈل ویٹ کیٹیگری میں 3 مرتبہ ایشین چیمپئین بننے پر ساحر کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ساحر آفریدی کی ملاقات سی ایم ہاؤس میں ہوئی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ملاقات میں موجود تھے اور نوجوان باکسر کو مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ نے ساحر آفریدی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے سندھ اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ وزیرعلیٰ کا کہنا تھا کہ ساحر آفریدی کی کامیابیاں نہ صرف پاکستان بلکہ سندھ پولیس کیلیے بھی باعث فخر ہیں جس کا وہ خود حصہ ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ مزید ریکارڈ قائم کرنے کیلیے ساحر آفریدی کی ہر قسم کی مدد کرے گی۔ باکسر کیلیے پروفیشنل ٹریننگ، خصوصی ڈائیٹ پلان اور جدید تکنیکی سہولیات کا بندوبست کیا جائیگا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں، ان کی حکومت ساحر آفریدی جیسے باصلاحیت افراد کی مدد کیلیے پرعزم ہے۔ ساحر آفریدی اس وقت سندھ پولیس کی ریپڈ ریسپانس فورس کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مدد اور حوصلہ افزائی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔