حیدرآباد ٹگ آف وار گرلز ایونٹ میں حیات اسکول کالج کی کامیابی

182
حیدرآباد:اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد ٹگ آف وار گرلز فائنلز کی مہمان خصوصی ڈاکٹر اربیلا آغا کا کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو

حیدرآباد(پرویز شیخ)”اب کھیلے گا حیدرآباد” سلوگن کے تحت اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد میں منعقدہ ٹگ آف وار گرلز ایونٹ کی سینیئر کیٹیگری میں حیات اسکول کالج حیدرآباد نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری نے دوسری جبکہ حیات اسکول فاطمہ کیمپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز جونیئرز میں دی اسٹیم اسکول قاسم آباد نے پہلی حیات اسکول کالج نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے ڈی ایس او مریم کیریو کی نگرانی میں پبلک اسکول حیدرآباد میں منعقد ہوئے۔ ایونٹ آرگنائزر, سیکریٹری حیدرآباد ڈویڑنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری عائشہ ارم کے مطابق بوائز کے مقابلے میں گرلز کے تمام مقابلے کانٹے دار تھے اور گرلز ٹگ واریئرز نے اپنی طاقت اور تکنیک کا بہترین مظاہرہ کرکے شائقین سے بھرپور داد حاصل کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر اربیلا آغا فائنلز کی مہمان خصوصی تھیں۔ ڈی ایس او مریم کیریو، مسز شاہین و دیگر اعزازی مہمانوں کے ہمراہ انکی آمد پر عائشہ ارم، ریحان شیخ اور انیلا مہوش انہیں گلدستہ اور اجرک کے تحائف پیش کیئے اور ٹیمیں متعارف کرائیں۔ اس موقع پر خطاب میں ڈاکٹر اربیلا آغا نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر آرگنائزرز اور کامیاب ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔ انکا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس کا تسلسل سے انعقاد ہونا فروغ کھیل کے لیئے ضروری ہے۔ آخر میں ایونٹ آرگنائزر عائشہ ارم، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ، ممبر آرگنائزنگ ٹیکنیکل کمیٹی سید سلمان جعفری اور رمیز راجا نے مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹیم مینیجرز رضوانہ وسیم، سدرہ مہوش اور دیگر کی کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے اس موقع محمد علی قمبرانی، سعادت علی، انیلا مہوش، ظہیر الدین، زریاب علی، جاوید ڈیرو، بابر علی، حیدر علی, اور نبیل خان کی ٹیکنیکل معاونت کو سراہا۔