فرنیچر اینڈ مینوفیکچرایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان

101

کراچی(کامرس پورٹر)منظور کالونی فرنیچر اینڈ مینو فیکرز ایسوسی ایشن کا قیام ، کراچی کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ میں 40 سال بعد پہلی منتخب کابینہ تشکیل دے دی گئی ، کاروباری برادری میں زبردست جوش وخروش، صاحبزادہ ثاقب نوشائی صدر اور طارق علوی چیئرمین بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ میں منظور کالونی فرنیچر اینڈ مینو فیکرز ایسوسی ایشن کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سرپرست اعلیٰ رانا وحید ، صدر صاحبزادہ ثاقب نوشائی ، چیئرمین طارق علوی ، سینئر نائب صدرخوشی محمد ، نائب صدور شمشاد احمد، محمد علی گجر، ساد عثمان، عابد علی ہاشمی ، ملک مدثر ، جنرل سیکریٹری لالہ شہزاد پاشی ، ایڈیشنل سیکریٹری وقار احمد ، کامران ، جوائنٹ سیکریٹری نعیم مغل ، طارق اجمل ، انفارمیشن سیکریٹری غفار سندھی ، سوشل میڈیا انچارج کامران عباسی، احسن ڈار ، لیبر یونین انچارج آفریدی ، آرباز شاہ ، چیئرمین لیبر یونین رائو نعیم ،آفس سیکریٹری شادہ گجر ، بابر گجر، معیز گجر کا انتخاب کیا گیا، جن کی حلف بردار ی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر یونین کے مقاصد، اہداف اورمستقبل کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ رانا وحید نے کہا کہ ہم فرنیچرکی صنعت میں اس نئے باب کو شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔منظور کالونی کا شمار کراچی کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ میں ہوتا ہے جہاں 40سال بعد نئی کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔