سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

126

کراچی(کامرس رپورٹر) گزشتہ روز ہونے والی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں بدھ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہے۔ ملک میں آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس ہے۔