ٹیک کمپنی کا سرحد پار تجارت میں کے لیے اسٹریٹجک اتحاد کا اعلان

118
ٹیک کمپنی کا سرحد پار تجارت میں کے لیے اسٹریٹجک اتحاد کا اعلان

کراچی (کامرس رپورٹر)جدید ٹیکنالوجی کمپنی Galaxefi اور ایکسٹریم کامرس انکیوبیشن نیٹ ورک کی رکن کمپنی نے پاکستان میں کراس بارڈر ٹریڈ میں انقلاب برپا کرنے کے لئے اپنے اسٹریٹجک اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ سٹریٹجک الائنس 1NEP یا ون نیٹ ورک فار پاکستان کراس بوڈر ٹریڈ کا مقصد تاجروں، مینوفیکچررز، سروس فراہم کنندگان اور لاجسٹکس پارٹنرز کو بااختیار بنانا اور تخلیق کرنا ہے تاکہ ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے پیچیدہ تجارتی عمل کو آسان اور موثر بنایا جا سکے۔ ایک پرائیویٹ سیکٹر پورٹ کمیونٹی سسٹم کے طور پر تاجروں، فریٹ فارورڈرز، NVOCCs اور لاجسٹک پارٹنرز کو مینوئل پروسیس پر کم انحصار کرنے والے ایسے ٹولز سے منسلک کرتی ہے جو مربوط ڈیجیٹل حل پیش کرتے ہوئے کسی بھی سائز کے کاروبار کے ساتھ کام کر سکیں۔ ان ٹولز کی بدولت معلومات، دستاویزات اور ادائیگیوں کا بہائو سپلائی چین میں بے روک ٹوک ہوگا جس سے شفافیت اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ جو ا سٹارٹ اپس کو پروان چڑھانے اور ای کامرس کاروبار کو فروغ دینے کے لئے جانی پہچانی کمپنی ہے، نئے تاجروں اور مینوفیکچررز کو عالمی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ضروری مہارت فراہم کرے گی۔ ٹریننگ، کو ورکنگ سپیسز اور بزنس مینٹور شپ کے ذریعے Skillsrator اس بات کو یقینی بنائے گی کہ Galaxefi کی جدید ٹیکنالوجی سے کاروباری ادارے مستفید ہو سکیں جس سے انہیں عالمی تجارت کی پیچیدگیوں کو آسانی سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔