ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد کے سابق صدر کی جانب سے چیک ریپبلک کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

40

ٹنڈوجام (اسپورٹس ڈیسک) ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے سابق صدر و معروف اسپورٹس آرگنائزر راؤ ظفر سعید راجپوت کی جانب سے چیک ریپبلک یورپ سے آئے ہوئے طلباء فلپ ، ڈینیل ، ماتیج کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ، جس میں رکن صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی ، راؤ تسلیم رشید راجپوت ، سجاد عالم خانزادہ ، میمبر ہاکی فیڈریشن اسلم خان نیازی ، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی فیضان علی ، ناصر علی ، خضر اختر ، طلحہ خانزادہ ، شیر علی راجپوت ، عاطف علی عبدالمنان ، میجر راؤ سلمان راجپوت ، راؤ تیمور شرافت ، شاہزیب قائم خانی ، عمران راجپوت ، عارف ایوب راجپوت ، سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر راؤ ظفر سعید راجپوت نے چیک ریپبلک یورپ سے آئے ہوئے طلباء￿ کو راجپوتوں کی ثقافت پگڑی پہنائی اور اسلم خان نیازی نے ہاکی کا سوئنر پیش کیا ، اس موقع پر چیک ریپبلک یورپ سے آئے ہوئے طلباء فلپ ، ڈینل ، ماتیج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ اور ٹنڈوجام کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں آفیشل اور کوچ سے ملاقات سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹنڈوجام میں ہاکی کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام ایسا شہر ہے جہاں ہاکی کے ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی عروج پر ہے اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے طلباء کی بڑی تعداد بیرون ممالک پی ایچ ڈی کر رہی ہے جو کہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ، اس موقع پر ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق صدر و معروف اسپورٹس آرگنائزر راؤ ظفر سعید راجپوت کا کہنا تھا کہ ہم چیک ریپبلک یورپ سے آئے ہوئے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں انکی پاکستان سے محبت اور والہانہ عقیدت قابل تعریف ہے ، انہوں نے کہا کہ چیک ریپبلک یورپ اور پاکستان کی عوام کے درمیان محبت ایک بہترین مثال ہے، انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام سندھ کا گوجرہ ہے اور ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم میں کھیلتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔