تیسری چیمپئن شپ ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی ٹیم کرکٹ میچ جیت گئی

64

بھکر(اسپورٹس ڈیسک)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تیسری سپورٹس چیمپئن شپ کے مقابلے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں منعقد ہوئے ۔ اس کے مہمان خصوصی پرنسپل کالج پرو فیسر نعیم الحق چودھری ، پرو فیسر محمد رمضان خان سیالوی اور پرو فیسر عبد العزیز انجم تھے۔اس موقع پر پروفیسر محمد عصمت اللہ خان نیازی اور پروفیسر شیخ محمد اکرام بھی موجود تھے۔کرکٹ کے رانڈ ون کے مقابلے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامر س بھکر کے مابین ہو ئے جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی ٹیم نے شاندار کا رکر دگی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے یہ میچ 6 وکٹ سے جیت لیا ۔ ا س کامیابی پر پرنسپل نعیم الحق چودھری ، وائس پرنسپل پرو فیسر شیخ محمد ذوالفقار علی ، پروفیسر امجد سعید چودھری ، پرو سپورٹس فیسر رمضان خان سیا لوی ، پرو فیسر عبد العزیز انجم نے ٹیم انچارج پرو فیسر خضر عبا س خان اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ۔