پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیںاے این پی سربراہ کایوٹرن

66

چارسدہ (صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی۔ چارسدہ میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے‘9 مئی اور24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں‘ وزیراعظم اور اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مشاورت کے بعد گورنر راج کا فیصلہ کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں آگ لگی ہے لیکن صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے گئی‘ امن وامان اور صوبائی حکومت سے متعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کر رہے ہیں، احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر نہیں پکڑا گیا اور پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔