پی ٹی آئی کے 4 ہزار سے زائد گرفتار کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ منظور

102

راولپنڈی:عدالت نے پی ٹی آئی کے 4 ہزار سے زائد گرفتار کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے 4 ہزار سے زائد گرفتار کارکنوں کا 5 سے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مختلف تھانوں میں گرفتار کیے گئے مجموعی طور پر 5 ہزار 971 کارکنوں کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جج امجد علی شاہ کے روبرو پی ٹی آئی کی وکلا ٹیم بھی ملزمان کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئی۔

عدالت نے 749 گرفتار ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیے جب کہ ایک خاتون مسماة زلیخا بی بی سمیت 37 کارکنوں کو ڈسچارج کر کے رہا کر دیا گیا۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے گئے ملزمان کو12 دسمبر جسمانی ریمانڈ پر بھیجے گئے ملزمان کو 5 دسمبر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن کے16 تھانوں میں مجموعی 24 نومبر احتجاج کے 23 مقدمات درج کئے گئے جس میں سب سے زیادہ مقدمات ڈسٹرکٹ اٹک کے تھانوں باہتر، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ اور رنگو میں درج ہوئے۔