پی ٹی آئی کی صفوں میں انتشار پر مبنی فِکر نے حکومت کو مواقع فراہم کیے،  لیاقت بلوچ

110

لاہور: نائب امیر جماعتِ اسلامی اور سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں انتشار پر مبنی فِکر نے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور سکیورٹی فورسز کو ہر طرح کے مواقع فراہم کردیے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ تحریکِ انصاف کی فائنل کال احتجاج کا اختتام ہوگیا، ملک افواہوں، پروپیگنڈہ اور یکطرفہ من پسند خبروں کے پھیلاؤ کی زد میں ہے اور مجموعی طور پر دونوں اطراف سے سچ نہیں بولا جارہا۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ   ایک طرف پی ٹی  آئی قیادت نے احتجاج کا بڑا اعلان تو  کیا لیکن اُس کے تقاضے پورے نہیں کیے  تھے تو دوسری طرف حکومت اور سکیورٹی فورسز نے پُرامن احتجاج کو بڑے مقاصد کے حصول کے لیے پُرتشدد بنایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک میں سیاسی بحران کیساتھ ساتھ کُرم، سدہ، پارہ چنار میں قتل و غارت گری، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات نے پورے ملک میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو پس منظر میں دھکیل دیا ہے۔