پشاور: خیبر پختونخوا( کے پی کے ) کی حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان پر ہونے والے مظالم کے خلاف 3روز سوگ کااعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہےکہ احتجاج کرنا ہر پارٹی کا قانونی حق ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اپنے مظلوم شوہر کی رہائی کے لیے احتجاج کےلیے نکلی تو انہیں مارنے کی کوشش کی گئی، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
اسپیکر کے پی اسمبلی نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی پر مظالم کے خلاف ہم نے 3روز سوگ کا اعلان کیا ہے، ظلم ڈھانے والوں کے خلاف ہم قانونی کارروائی کریں گے، نہتے شہریوں پر اسٹیٹ فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہےکہ لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 278 کارکن جاں بحق ہوئے ہیں۔