سونا فی تولہ 2100روپے مہنگا ہوگیا

107

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 277300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 237740 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 21 ڈالر سے بڑھ کر 2661 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔