ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری آڑے آگئی

71

اسلام آباد: امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری آڑے آگئی اور وکیل کلائیوسمتھ کی ویڈیو لنک پر سماعت کے دوران آواز نہیں سنائی دی.

 جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سخت ریمارکس دیے ہیں جمعہ کودوران سماعت جسٹس اسحاق نے کلائیوسمتھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، ’’انٹرنیٹ سست ہے، آپ کی آواز نہیں آرہی۔‘‘ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ’’کیا پی ٹی اے کو نوٹس کردوں کہ عدالت میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہاجسٹس اعجاز اسحاق نے استفسار کیا کہ ’’کیا پی ٹی اے بتائے گا کہ موبائل فون کے بعد اب انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھتے ہوئے جج نے کہا کہ ’’آپ کچھ کہیں گے کہ انٹرنیٹ کیوں سست روی کا شکار ہے؟‘‘ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ یہ موبائل انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے، دیگر انٹرنیٹ کا نہیں۔آخر میں جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ ’’چلیں، چیئرمین پی ٹی اے کچھ لکھ دیں گے نا کہ کیا مسئلہ ہے۔بعدازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔