لندن: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی)کے ڈھانچے پرکھل کر تنقید کرتے ہوئے اسے بالکل مبہم قرار دیدیا۔
نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل تھوڑا سا الجھا ہوا ہے اور ہماری ٹیم چیمپئن شپ کو ترجیح نہیں دیتی ۔
یہ ان میں سے ایک ہے جہاں آپ جانتے ہیں کہ ہم واقعی اسے نہیں دیکھتے، اگر آپ واقعی اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں آپ کو وہ نتائج مل رہے ہیں جو آپ چاہتے ہیں تو آپ فائنل میں خود کو پائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ خود کو اس پوزیشن پر پاتے ہیں جہاں آپ اس ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہوتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے لیکن یہ جاننا ایک عجیب بات ہے کہ آپ طویل عرصے سے کسی چیز کے لئے کھیل رہے ہیں۔