کراچی: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے بھی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 24 نومبر کو ملک دشمنی کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی ) پر پابندی کی حمایت ضرور کرتے ہیں لیکن خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتےہیں، گورنر راج مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کے پی میں گورنر راج لگنے سے صرف انا اور ضد پوری ہوگی، مسائل حل کرنے کےلیے ضروری ہے کہ وزیراعظم اسٹیک ہولڈرکےساتھ مشاورت کےبعدگورنر راج کافیصلہ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دن کے پی اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف پر پابندی لگنے کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے وفاقی کابینہ کے اراکین نے حمایت کی ہے، جس پر جماعت اسلامی اور اے این پی نے مخالفت کرتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کیا ہے۔